یلاریڈی۔11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں خصوصی علحدہ کورٹ کا قیام عمل میں لانے کی مانگ کرتے ہوئے یلاریڈی مستقر پر منصف مجسٹریٹ کورٹ وکلئا اپنی خدمات کا بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ علحدہ ریاست تشکیل ہوئے دس ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے اورالگ ہائی کورٹ کا قیام عمل میں نہ لایا گیا جو کسی تعجب سے کم نہیں ۔ 15 مارچ تک اپنا بائیکاٹ جاری رکھنے کی وکلاء نے بات بتائی ۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن صدر مسٹر گوپال راؤ ‘ وکلاء میں سرینواس ‘ پنڈری ‘ ستیش ‘ سائی پرکاش ‘ رام کرشن ‘ سریکانت اور دوسرے موجود تھے ۔