یلاریڈی /7 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر منصف مجسٹریٹ کورٹ میں میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر یلاریڈی منصف مجسٹریٹ مسٹر شیام پرساد نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوک عدالت کا قیام 1987ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔ لوک عدالت کے ذریعہ گھریلو مقدمات اور دیگر معمولی مقدمات کو حل کرتے ہوئے عوام کو جلد از جلد راحت پہنچانا مقصد ہے۔ عوام کو طویل عرصہ تک انصاف کے لئے انتظار نہ کروانے لوک عدالت بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے مقدمات کے سلسلے میں عدالت کے چکر کاٹنے والے افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر منڈل لنگم پیٹ، منڈل ناگی ریڈی پیٹ، منڈل گندھاری، منڈل یلاریڈی سے تعلق رکھنے والے مختلف مقدمات کی کونسلنگ کرتے ہوئے حل کرلیا گیا۔ اس موقع پر مجسٹریٹ شریمتی نویدیتا دیشپانڈے، وکلاء بار کونسل کے منڈل صدر مسٹر گوپال راؤ، شریمتی ناگا جیوتی، یلاریڈی تحصیلدار، سرکل انسپکٹر راما کرشنا، سب انسپکٹر پورنیشور، ڈپٹی تحصیلدار سرینواس، ریونیو انسپکٹر وینکٹی، وکلاء مسرز سائی پرکاش دیشپانڈے، لکشمیا، سرینواس، پنڈری، نوید پرویز، منڈل لنگم پیٹ سب انسپکٹر راکیش، منڈل ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر ستیش ریڈی اور دیگر موجود تھے۔