یلاریڈی ۔ یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ تلگودیشم پارٹی انچارج مسٹر سبھاش ریڈی کی اطلاع کے مطابق حلقہ کے گندھاری منڈل کے سوا تمام منڈلوں پر تلگودیشم منڈل کمیٹیوں کا قیام مکمل کرلیا گیا ہے۔ یلاریڈی منڈل تلگودیشم پارٹی صدر مسٹر پرند راملو، سکریٹری جناردھن ریڈی، منڈل ناگی ریڈی پیٹ پارٹی صدر مسٹر دھننجے، سکریٹری پراوتا راؤ، منڈل لنگم پیٹ تلگودیشم صدر مسٹر پروایا، سکریٹری ڈاکٹر راجو، سداشیو نگر منڈل صدر کی حیثیت سے مسٹر راجندر، سکریٹری کیلئے دھرما ریڈی کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ منڈل تاڑوائی پر تلگودیشم پارٹی کی جدید کمیٹی کا قیام بلا مقابلہ عمل میں لایا گیا۔ منڈل صدر کیلئے مسٹر موہن ریڈی، نائب صدر کے لئے شیوایا اور ملاریڈی جنرل سکریٹری مسٹر جلندھر، آرگنائزنگ سکریٹری کیشو ریڈی، سکریٹریز میں رمیش، رمیش نائی، نریش، شنکر اور منڈل کمیٹی ارکان میں مسٹر گنگا ریڈی، چندابو، بال لنگم، گنگا منی، پرند راملو، ویرنا، اڈوائزر کمیٹی کیلئے بال کشن راؤ اور پرتاپ ریڈی کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ اس طرح تلگودیشم پارٹی کی منڈل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے پارٹی عوام کے درمیان آنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ یلاریڈی حلقہ جو ریاست کی تقسیم سے قبل تلگودیشم کا گڑھ کہلاتا تھا ، دوبارہ اس حلقہ میں تلگودیشم اپنے قدم جمانے کی جدوجہد کرتے دکھائی دے رہی ہے۔