یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر بس اسٹانڈ احاطہ میں پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے آبدار خانہ کا سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے پیش نظر پولیس اپنی جانب سے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت پہونچانے کیلئے آبدار خانہ کا قیام عمل میں لایا جس سے کسی حد تک عوام کی خدمت ہوسکی۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگا دھر، زیڈ پی ٹی سی سامیوئل منڈل پریشد کے نائب صدر سرینواس، سب انسپکٹر راج شیکھر، پورنیشور، سرپنچ دیویندر موجود تھے۔