یلاریڈی میں عوامی رقم غبن کرنے گرام پنچایت عہدیداروں پر الزام

یلاریڈی ۔ 11 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے برملا علاقہ گرام پنچایت حدود والے مالوت تانڈا سے تعلق رکھنے والے گریجن قائد سوامی تانڈا کو بورویل موٹر دیئے بنائے ہی دیدیئے جانے کی رسید بنا کر بل کی رقم غبن کرلیئے جانا تانڈا کی عوام نے انکشاف کیا ۔ چند روز قتل بورویل موٹر خرید کر گرام پنچایت کو دینے کا بل بنانے عوام نے الزام لگایا ۔ مزید 75 ہزار روپئے تانڈا کی بنیادی ضرورتوں کے لئے استعمال کرنے جھوٹا بل بنا کر غبن کرنے کا الزام عائد لگایا ۔ عوام نے گرام پنچایت کے عہدیداروں کی بدعنوانیوں کا پتہ کرنے پر ان لوگوں کی اصلیت سامنے آئی ۔ عوام نے دباؤ ڈالتے ہوئے سوال کرنے پر سکریٹری نے بتایا کہ قائد کی مرضی و دبدبہ سے فرضی بل بنوانے کا انکشاف کیا ۔ جس کے بعد عوام نے ایم پی ڈی او سے شکایت کی اور بدعنوانی کرنے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر سردار نائیک ‘ پرکاش نائیک ‘ گنیش ‘ رمیش راجیش اور تانڈا کی عوام کثرت سے موجود تھے ۔ سرکاری رقم کا اس طرح قائدین دباؤ ڈال کر غبن کرنا اور عوام کی ضروریات کو پورنہ کرنا کسی نصیب سے کم نہیں ہے ۔ ایسے بدعنوان قائدین و ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے ۔