یلاریڈی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے ایرمنو کچا علاقہ میں 18 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ کی تعمیرات کے کاموں کا مقامی منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر نے افتتاح کیا ۔ NREGS فنڈ سے سی سی روڈ کے ساتھ ساتھ سائیڈ ڈرین لائن کی تعمیرات کی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر منڈل پریشد نائب صدر مسٹر سرینواس ، زیڈ پی ٹی سی سامیل ، رکن معاون محمد عبدالرفیق ، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی ، قائدین میں راج شیکھر ، ودیا ساگر ، راملو اور دوسرے موجود تھے ۔