یلاریڈی۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی منڈل کے متمال سنگل ونڈو چیرمین پر آئے تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ ملتوی کردی گئی۔ ونڈو ڈائرکٹرس نے پندرہ دن قبل عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے DLCOکو نوٹس دی تھی۔22اگسٹ کو ارکان کے ساتھ اج اجلاس منعقد کرتے ہوئے ووٹنگ کروانے نوٹس جاری کی۔ لیکن آٹھ ڈائرکٹروں کی عدم اعتماد پر دی گئی نوٹس پر ہونے والی ووٹنگ پر یہ ملتوی کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر حاصل کیا۔ ایک ڈائرکٹر کو چیرمین اغوا کرنے کی شکایت پر اب تک مقامی پولیس میں کیس درج کیا گیا ہے جس پر ووٹنگ کو ملتوی کرنے کی ڈائرکٹروں نے کی درخواست پر ہائی کورٹ سے اسٹے طلب کیا۔ ڈی ایل پی او گنگادھر کو کورٹ کا آرڈر بتانے پر انہوں نے سنگل ونڈو چیرمین کیلئے ووٹنگ ملتوی کردی۔