یلاریڈی /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے موضع ناساگر میں حادثاتی طور پر جھونپڑی کو آگ لگ جانے سے نصف جل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کی سایووا کو جھونپڑی حادثہ آتشزدگی کا شکار ہوئی ۔ موضع کی عوام نے وقت پر آگ بجھانے سے جھونپڑی مکمل تباہ ہونے سے بچ گئی ۔ پھر بھی اس کے اندر چاول ، دھان ، ،گھریلو سامان جل گیا ہے ۔ ریونیو انسپکٹر مسٹر وینکٹ ریڈی کے مقام حادثہ پہونچکر پنچنامہ کیا اور 20 ہزار روپئے کا نقصان بتایا ۔