یلاریڈی ۔ 13اگست ( ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر بی سی کالونی میں رات دیر گئے تین مکانات میں سرقہ واردات پیش آئی۔ کالونی کے لوہیتم‘سائیلو ‘ سرینواس ریڈی نے اتوار کوقفل ڈال کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں گئے جس پر رات دیرگئے سارقوں نے ان کے گھروں میں قفل شکنی کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر سامان بکھیر دیا ۔صبح جب مقامی افراد نے قفل شکنی پر نظر کی تو انہوں نے مکان مالکین کو فون کر کے بتایا لیکن ان مکانات میں کوئی قیمتی سازو سامان نہ تھا لیکن ایک ہی رات میں تین الگ الگ مکانات پر سرقہ کئے جانے پر عوام میں خوف پایا جاتا ہے ۔ اسی علاقہ میں ایک اور مکان کا قفل توڑنے کی کوشش کی گئی ۔ ایس آئی راج شیکھر ‘ اے ایس آئی سائنا نے فنگر پرنٹس حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کررہے ہیں ۔
٭٭ منڈل لنگم پیٹ کے پرملا علاقہ میں صبح حادثاتی طور پر ٹریکٹر پلٹ جانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔ منڈل کے آیاپلی سے تعلق رکھنے والا راملو صبح پرملا میں ٹریکٹر سے زرعی کام کررہا تھا کہ حادثاتی طور پر ٹریکٹر پلٹ گیا۔ شدید زخمی ہونے والا راملو کی پھسلیاں ٹوڈ گئیں‘ مقامی افراد نے اسے ٹریکٹر کے نیچے سے باہر نکالا اور کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک ہونے پر اسے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا ۔
٭٭ لنگم پیٹ کے گاندھی نگر میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول میں رات کو سرقہ واردات پیش آئی ۔ سارقوں نے اسکول کا قفل توڑ کر مڈ ڈے میل اسکیم کے 75کیلو چاول سرقہ کرلئیگئے ۔ اس تعلق سے ایم ای او اور مقامی پولیس میںشکایت کی گئی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے سارقوں کی تلاش شروع کردی ۔