یلاریڈی میں برقی شاک سے کمسن لڑکا ہلاک

یلاریڈی۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شاک لگنے سے لڑکا ہلاک ہونے کا واقعہ مستقر یلاریڈی میں پیش آیا۔ منگل کی شام کے اوقات میں یلاریڈی کے لنگاریڈی پیٹ علاقہ کا 14 سالہ ملیش مستقر کے سیاسرا وینچر میں تعمیر کیا جارہا باب الداخلہ کو پانی ڈال رہا تھا کہ اوپر سے گذرنے والے KV-11 برقی تار سے شاک لگنے پر مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر مسٹر اوپیندر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق ملیش کا بھائی اس وینچر میں واچ مین کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور منگل کو گاندھی جینتی کی اسکول کو تعطیل ہونے سے ملیش بھی وینچر کا رخ کیا۔ افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔

فہرست رائے دہندگان مکمل کرنے کی ہدایت
یلاریڈی۔/3 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فہرست رائے دہندگان کو شفاف طریقہ سے بغیر غلطیوں کے وقت مقررہ پر مکمل کرنے کاماریڈی میں جائنٹ کلکٹر مسٹر یادی ریڈی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی کے ساتھ مل کر منڈل گندھاری تحصیل آفس کی اچانک تنقیح کرتے ہوئے ہوئے الیکشن فہرست کا معائنہ کیا۔ مختلف داخل کئے گئے فارمس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر ایس وی لکشمن سے فہرست رائے دہندگان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔