یلاریڈی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے اڑوی لنگال علاقہ شیوار میں شام کو ہوئی طوفانی گرج چمک کے ساتھ بارش سے بجلی گرنے کی مقامی عوام نے اطلاع دی۔ بکریوں کو چروانے کیلئے جنگل کی طرف گئی خاتون انجماں بجلی کی زد میں آنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی اور چار بکریاں بھی فوت ہوگئے۔ زخمی خاتون کو یلاریڈی کے خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماسن پلی موضع شیوار میں بھی شام کے وقتوں ہوئی گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کے علاوہ بجلی گرنے سے بھینس فوت ہوگئی۔ دودھ دینے والی بھینس بجلی گرنے سے فوت ہونے پر 70 ہزار روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ منڈل راجم پیٹ میں بھی بھاری بارش کے ساتھ گرج چمک سے مختلف جگہ نقصانات ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بسوانا پلی علاقہ کے سائیلو کی چار بکریاں ، تین مینڈھے بجلی گرنے سے فوت ہوگئے۔ جس سے 50 ہزار روپئے کا نقصان ہوا ہے۔
سر پور ٹاؤن میں راشن شاپس مہر بند
سرپور ٹاؤن/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تحصیلدار یوگیندر نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاؤن مستقر کے عرب محلہ کی راشن شاپس کو آج مہر بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عوام کی شکایت پر معائنہ کیا گیا اور 24 کنٹل چاول نہ رہنے پر مہر بند کردیا گیا۔ ڈپٹی تحصیلدار راملو نائیک اور ایم آر ای بھی موجود تھے۔