یلاریڈی میں انسداد ملیریا ریالی

یلاریڈی۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر عالمی یوم ملیریا انسداد ریالی منظم کی گئی۔ اس موقع پر کاماریڈی ضلع ڈپٹی DMHO مسٹر رویندر گوڑ نے کہا کہ موریوں میں گندہ پانی جمع ہونے نہ دیں اس سے مچھرو ںکی افزائش ہوتی ہے اور ملیریا امراض کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ شخصی صاف ستھرا پن ملیریا کے انسداد میں معاون ہوتا ہے اور صحت مند زندگی کیلئے صاف صفائی کو غیر معمولی فوقیت دینے کا مشورہ دیا۔ صحت عملہ نے سرکاری دواخانہ سے گاندھی چوک تک ریالی منظم کی۔ اس موقع پر متمال پی ایچ سی ڈاکٹر شریمتی دیویا اور عملہ موجود تھا۔ منڈل لنگم پیٹ ، تاڑوائی پر بھی انسداد ملیریا ریالی منظم کی گئی۔

مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے سلسلہ
میںائمہ و صدور مساجد کمیٹی کا اجلاس
بودھن۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیر مقامی جماعت اسلامی بودھن محمد خواجہ سراج الدین کی اطلاع کے بموجب 27اپریل بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقا م مسجد رحمانیہ مرکز اسلامی لکچر ہال ( نزد نیو بس اسٹانڈ بودھن ) میں مسلم پرسنل لا بیداری مہم کے سلسلہ میں آئمہ مساجد ، مساجد کمیٹی کے صدور اور معززین شہر کا اجلاس رکھا گیا ہے۔ شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔