یلاریڈی میں آج محفل نعت و منقبت

یلاریڈی /3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر 10 صفر المظفر مطابق 4 ڈسمبر جمعرات کو بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد میں چالیسویں محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مستقر پر یکم محرم الحرام سے تلاوت کلام پاک و محفل نعت و منقبت کا بڑے عقیدت و احترام سے اہتمام کیا جاتا رہا ہے اور آج چالیسویں اختتامی محفل کا شاندار طریقہ میں منعقد ہوگی ۔ محفل کی نگرانی حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی کریں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب خواجہ قطب الدین صابر نائب قاضی انجام دیں گے ۔ جس میں جناب غلام شبیر علی ساگری ، الحاج اعجاز احمد مسرور ، محمد راشد القادری اور دیگر مقامی نعت خواں بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک و بارگاہ امام حسین میں منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ رات ٹھیک 8.30 بجے سے قرآن خوانی کا آغاز ہوگا اور رات ٹھیک 9.30 بجے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا جائے گا ۔