یلاریڈی۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں آج 12 جولائی جمعرات کو بس پاس کاؤنٹر رکھا جارہا ہے۔ بانسواڑہ آر ٹی سی بس ڈپو منیجر مسٹر سائیلو نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ یلاریڈی منڈل کے مختلف اسکولوں، کالجوں میں تعلیم حاصل کررہے تمام طلباء کو بس پاس دیا جائے گا۔ طلباء کو اس سنٹر سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ کاؤنٹر صبح دس بجے آغاز ہوکر شام چار بجے تک طلباء میں بس پاس جاری کئے جائیں گے۔
بھینسہ میں ہندو تنظیموں کی
احتجاجی ریالی
بھینسہ۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندو تنظیموں جن میں بی جے پی، آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور ہندوواہنی و دیگر نے بھینسہ شہر میں متحدہ طور پر حکومت تلنگانہ کے خلاف ایک موٹر سیکل ریالی شہر کے کسان گلی سے ہندو مذہبی رہنما و سوامی پریپورتانند کی تائید میں نکالی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آئی بی گیسٹ ہاوز پہنچ کر ایک جلسہ میں تبدیل ہوگئی جس میں مختلف ہندو تنظیموں کے قائدین جن میں مذہبی رہنما ببرو مہاراج، بی جے پی ضلعی صدر ڈاکٹر رما دیوی ، بی جے پی ٹاؤن صدر جی روی، آر ایس ایس صدر این سریش، کپل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ وزیر اعلیٰ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔