یلاریڈی میں آج حضرت سید شاہ عباس شاہ ولی ؒ کا عرس

یلاریڈی۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر موجود آستانہ مبارک حضرت سید شاہ عباس شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کا آج بروز چہارشنبہ کو عرس شریف مقرر ہے۔ صندل شریف حضرت شاہ محمد خلیل حسین شطاری القادری سجادہ نشین درگاہ خانگاہ ہاشمی اناساگر جوگی پیٹ کی سرپرستی میں متولی درگاہ شریف جناب غلام محمد محمود علی شطاری القادری کے مکان سے برآمد ہوکر گشت کرتا ہوا براہ مارکٹ دفتر مال پہنچے گا۔ جہاں پر قدیم دور آصفیہ کی روایت کے تحت فاتحہ خوانی ہوگی اور پھر یہاں سے نکل کر صندل مبارک مغرب سے پہلے درگاہ شریف پہنچے گا۔ متولی درگاہ غلاف مبارک و چادر گل کی کارروائی انجام دیں گے۔ سلام و فاتحہ کے بعد تبرک تقسیم کیا جائے گا۔ بعد نماز عشاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔بروز جمعرات محفل چراغاں کے موقع پر بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء اللہ درگاہ احاطہ میں منعقد ہوگاجس کو خطاب کرنے کیلئے حضرت سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدآباد اوراور حضرت محمد یوسف رضا قادری مجیبی نظام آبادتشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی و بیرونی نعت خواں جناب خواجہ قطب الدین صابر گلشنی، جناب محمد راشد القادری، جناب رئیس الرحمن انعامدار، جناب سید اعجاز بودھن، جناب احمد حسین ساگربودھن، جناب محمد مقبول احمد خان انواری کاماریڈی، بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نظامت کے فرائض جناب غلام شبیر علی ساگری انجام دیں گے۔ عامتہ المسلمین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔