یلاریڈی۔ 9 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم علاقہ میں حادثاتی طور پر رہائشی جھونپڑی مکمل جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کنگووا اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر رات کو جھونپڑی میں ہی سوگئی۔ دیر رات گئے جھونپڑی کو حادثاتی طور پر آگ لگ گئی۔ نیند بیدار ہونے پر گنگووا نے اپنی بیٹی کو لے کر دوڑ پڑی۔ عوام نے فائر بریگیڈ کی اطلاع کرنے پر یلاریڈی سے فائر بریگیڈ جاکر آگ بجھائی۔ ریوینیو انسپکٹر انیل کمار نے حادثہ کا پنچ نامہ کیا اور اس حادثہ میں 25 ہزار روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ کیا۔ اس موقع پر VRO انجیا میں موجود تھے۔