یلاریڈی میں آبکاری عہدیداروں کے دھاوے

یلاریڈی ۔ 17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی محکمہ آبکاری حدود میں موجود چار منڈلوں میں انفورسمنٹ عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے گوڑ کے کورش کو منہدم کردیا ۔ مختلف تانڈوں میں دھاوے کر کے 260لیٹر کورش دستیاب ہوا ہے ۔بالاجی نگر تانڈا میں ہریا نامی شخص کے گھر پر پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی جس کو ضبط کرتے ہوئے اس کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔ اس طرح لنگاریڈی پیٹ تانڈا ‘ ونٹرپلیتانڈوا‘نلامڈگوتانڈا میں بھی آبکاری عہدیداروں نے دھاوے کئے ۔ دھاوا کرنے والے انفورسمنٹ عہدیداروں میں ٹاسک فورس عہدیدار رام چندر ‘ آگمیا ‘ بلسا راج نے حصہ لیا ۔ واضح رہے کہ منڈل کے اطراف تانڈوں میں دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے کی اطلاعات ہیں جس سے کئی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔