کانگریس حلقہ انچارج این سریندر کا کارکنوں سے خطاب
یلاریڈی۔/15 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ میں مختلف مقامات پر انجام دیئے جارہے مختلف ترقیاتی کاموں میں متعلقہ گتہ داروں سے حصہ داری نہ ہونے کو ثابت کرنے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی سے حلقہ کانگریس پارٹی انچارج مسٹر نلامڈگو سریندر نے سوال کیا۔ کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی نے بھی گتہ داروں سے مبینہ ساز باز ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یلاریڈی منڈل کے تما پور علاقہ میں پارٹی ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ یلاریڈی علاقہ کے تمام علاقوں میں انجام دیئے جارہے ترقیاتی کاموں کیلئے گتہ دار رکن اسمبلی کے اشاروں پر ہی چل رہے ہیں اور ان تمام کاموں میں ان کا مبینہ کمیشن بھی ہونے کا الزام لگایا۔ یہ بات ثابت کرنے کیلئے کی بھی مندر میں قسم کھانے کو تیار ہوں بتایا۔ حلقہ یلاریڈی میں ٹی آر ایس قائدین کی من مانی و حماقت ختم ہونے کے دن قریب ہیں کہا۔2019ء میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں یلاریڈی حلقہ پر کانگریس کامیابی کا جھنڈا لہرانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں راملو، ستیہ نارائنا، جناردھن ریڈی، چرنجیلو، پرنہ راملو اور سرینواس ریڈی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے کچھ دن قبل بھی کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی نے کروڑوں روپئے بدعنوانی و مختلف کاموں میں کمیشن کے ذریعہ کمانے کا یلاریڈی رکن اسمبلی پر الزام لگانے پر رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ان کے خلاف جوابی وار کرتے ہوئے ہتک عزت دعویٰ کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ جس پر مسٹر سبھاش ریڈی کانگریس قائد نے ہتک عزت دعویٰ کیلئے خود کو تیار بتایالیکن آج تک عزت ہے نہ دعویٰ ہے۔ کانگریس قائد الزام پر الزام لگائے جارہے ہیں اور رکن اسمبلی مجسمہ بنے ہیں جس سے مقامی عوام میں شکوک و شبہات قوی ہوتے جارہے ہیں۔