یلاریڈی اور ناگی ریڈ ی پیٹ میں پنچایت الیکشن میں امیدواروں کو صرف ایک ووٹ حاصل

یلاریڈی ۔ 27 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ یلاریڈی کے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں جمعہ کے دن منعقدہ دوسرے مرحلہ کے پنچایت الیکشن میں مقابلہ کرنے والے کچھ امیدواروں کو صرف ایک ووٹ کا ملنا کسی تعجب سے کم نہیں ۔ منڈل کے دھوماریڈی میں سرپنچ کے لئے چار افراد نے حصہ لیا ۔ ان میں ایک اُمیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ۔ اور دوسرے اُمیدوار کو دو ووٹ ملے ۔ ان کے علاوہ گوپال پیٹ پنچایت حدود میں چھٹویں وارڈ پر چھ امیدواروںنے مقابلہ کیا ۔ ان میں ایک امیدوار کو صرف ایک ووٹ ہی نصیب ہوسکا ۔ یہ امیدوار وہ بھی دوسرے کا وارڈ کا ہونے سے ایک ووٹ کسی رائے دہندے کی طرف سے ڈالا جانا ایک طرح کا تعجب ہی ہے ۔ پنچایت الیکشن ایسے تعجب خیز واقعات بھی اس مرتبہ دیکھنے میں آئے ۔