یشودھا ہاسپٹلس پر ینگ ڈاکٹرس کیمپ کا انعقاد

ڈاکٹر بننے کے خواہش مند IX کلاس طلبہ کے لیے چار روزہ پروگرام
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ہر موسم گرما میں یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کی جانب سے ڈاکٹر بننے کے خواہش مند IX کلاس طلبہ کے لیے شہر کے بہترین ڈاکٹرس کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس پروفیشن میں ان کے تجربہ سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ اس سال اس سلسلہ کا چوتھا پروگرام ینگ ڈاکٹرس کیمپ 12 تا 15 مئی یشودھا ہاسپٹلس کے تمام تینوں یونٹس سکندرآباد ، سوماجی گوڑہ اور ملک پیٹ پر بیک وقت منعقد ہوا ۔ اس چار روزہ کیمپ میں طلبہ کی کافی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر آر چندر شیکھر ، سی او او نے کہا کہ طلبہ کو ان کے کیرئیر کے انتخاب میں مدد فراہم کرنے کے سلسلہ میں یشودھا ہاسپٹلس کی جانب سے یہ منفرد پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس طرح نویں جماعت کے طلبہ کو شہر کے معروف ڈاکٹرس کے تجربہ سے واقف ہونے کا موقع حاصل ہوا ہے اور اس پیشہ کو اپنانے کی ترغیب ہورہی ہے ۔ ان طلبہ نے ڈاکٹرس کے ساتھ موجود مریضوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے علاج و معالجہ کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ لائیو سرجریز کو دیکھا ، ایکوپمنٹس کو ہینڈل کیا ، بی پی چیک کرنا سیکھا ، اسٹیتھوسکوپ ، تھرمامیٹر کا استعمال کیا ۔ ان طلبہ نے اس چار روزہ کیمپ میں ایک میڈیکو کی زندگی گذاری ۔۔