یشودا ہاسپٹل پر قلب کی کامیاب پیوندکاری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مسٹر داسری سرینواس راؤ عمر 39 سال ریاست تلنگانہ کے پہلے شخص ہیں جن کے قلب کی کامیاب پیوندکاری ہوئی ۔ ان کا قلب بری طرح شکستہ ہوگیا اور اینف بلڈ (EF 20%) پمپ نہیں کرپا رہا تھا ۔ ڈاکٹر اے جی کے گوکھلے ہارٹ ٹرانسپلنٹ سرجن یشودا ہاسپٹلس نے بتایا کہ اس مریض کے لیے 42 سالہ مرد عطیہ دہندہ موزوں رہے ۔ 28 اکٹوبر کو اس مریض کے قلب کا تقریبا 8 گھنٹے تک آپریشن کیا گیا ۔ مریض کو 3 دن میں آئی سی یو سے باہر لایا گیا اور 15 دن میں اس مریض کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا جو اب خاندان اور بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گذار رہے ہیں ۔ تبدیلی کی ٹیم صدارت ڈاکٹر آلاگوپالا کرشنا گوکھلے نے کی ان کے بشمول ڈاکٹر وسواناتھ ، ڈاکٹر وی بھردواج ، ڈاکٹر روی کرن ( کارڈیوتھراسک سرجنس ) اور ڈاکٹر روی شنکر ، ڈاکٹر کے سدھاکر اور ڈاکٹر مادھو ( انیستھیٹسٹس ) موجود تھے ۔ ڈاکٹر اے جی کے گوکھلے اور ٹیم کی جانب سے یہ 9 واں کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن انجام دیا گیا ہے ۔ یشودا ہاسپٹل ٹیرٹیری ریفرل سنٹر ہے جہاں عمدہ وسائل اور عصری آلات موجود ہیں ۔۔