یس یس سی کے بہتر نتائج برآمد کرنے اساتذہ پر زور

ڈی ای او سرسلہ رادھا کشن کا دورہ گمبھی راؤ پیٹ
گمبھی راؤ پیٹ ۔29ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال رواں دسویں جماعت کے بہتر نتائج برآمد کرنے کیلئے طلبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سرسلہ ڈی رادھا کشن نے اساتذہ برادری پر مور دیا ۔ وہ یہاں گمبھی راؤ پیٹ دمنا پیٹ میں واقع ماڈل اسکول سمیت گوانٹال ہائی اسکول ‘ کتہ پلی ہائی اسکول کے علاوہ کورامدی کے اپر پرائمری اسکولس کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا ‘ جہاں وہ دسویں جماعت کے طلبہ سے ریاضی سے متعلق سوالات دے کر اپنے تحت بورڈ پر حل کرنے کو کہا  ۔ بعد ازاں انہوں نے ان مدارس میں طلبہ کی حاضری ‘ تعلیمی قابلیت و نیز دوپہر میں دیئے جانے والے کھانے سے متعلق معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈی ای او نے اساتذہ برادری کو ہدایت دی کہ وہ سال رواں دسویں جماعت کے بہتر نتائج برآمد کرنے کیلئے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ پر خصوصی جدوجہد کرتے ہوئے انہیں اسپیشل کلاسیس لیں ۔ ان کے اس دورہ کے موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر بنٹی لال کے علاوہ متعلقہ اسکولس کے ہیڈ ماسٹر اور تعلیمی کمیٹی کے ذمہ دار موجود تھے ۔