تمکورو(کرناٹک)،26مارچ(سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں بی جے پی شاندار کامیابی حاصل کر ے گی۔ شاہ نے تمکورو میں سداگنگامٹھ کے شیواکمارا سوامی سے ملاقات کی ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان کی پارٹی ان انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سوامی جی کا آشیرواد ان کی طاقت میں اضافہ، حوصلہ دینے والا اور توانائی میں اضافہ کرنے کا سبب بنے گا۔واضح رہے کہ جاریہ سال مئی میں کرناٹک میں انتخابات ہونے والے ہیں ۔بی جے پی نے اپنی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی پیداکردی ہے ۔اپنے دورہ کے پہلے دن امیت شاہ نے کئی منادر کا دورہ کیا اور سنٹرل شموگہ میں روڈ شو بھی کیا ۔اپنے دورہ کے موقع پر امیت شاہ کئی مٹھ بھی جائیں گے۔یہ مٹھ لنگایت اوردلت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔کانگریس نے لنگایت طبقہ کو دلت کا درجہ دیا ہے ۔