یدی یورپا پارٹی عہدہ سے مطمئن

چکڈوری (کرناٹک) 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کی جانب سے نئے تقرر کردہ بی جے پی نائب صدر و سابق چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے آج کہاکہ وہ پارٹی میں نئے عہدہ سے مطمئن ہیں۔ اگرچیکہ یہ عوام کی خواہش تھی کہ وہ مرکز میں ایک وزیر کی حیثیت سے خدمت انجام دیں۔ یدی یورپا نے ضلع بیلگام کے چکڈوی مقام پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام چاہتے تھے کہ مجھے ایک وزیر ہونا چاہئے لیکن میری خواہش یہ تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی سربراہ امیت شاہ مجھے پارٹی کی ذمہ داری سپرد کریں۔ ان دونوں قائدین نے مجھے پارٹی کی ذمہ داری دی ہے تو میں اس پر خوش و مطمئن ہوں۔ میں بحیثیت سابق چیف منسٹر اور قومی نائب صدر بخوشی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کروں گا۔ اُنھوں نے امیت شاہ اور نریندر مودی سے اظہار تشکر کیاکہ انھیں پارٹی کا قومی نائب صدر بنایا گیا۔ وہ چند دن قبل پارٹی میں واپس ہوئے ہیں۔