یتیم و یسر لڑکے کو سرکل انسپکٹر رمیش بابو کا اتعاون

ویملواڑہ ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماں باپ دونوں گذر جانے پر یتیم و یسر لڑکا چند ہوٹلوں اور سڑکوں پر پھرتے ہوئے زندگی بسر کررہا تھا اس یتیم یسر لڑکے کو ویملواڑہ ٹاون کے سرکل انسپکٹر رمیش بابو نے اپنے پاس لاکر یتیم خانے کو پہونچایا ۔ کنوراؤ پیٹ منڈل وینکاٹا راؤ پیٹ دیہات کے مقامی سائی نامی کاری ایک کمسن لڑکا ہے ، ماں باپ گذر جانے کے بعد ایسے کسی بھی رشتہ داروں نے صحیح طریقے سے اس کی پرورش نہیں کرنے پر اپنی زندگی گذارنے کیلئے ویملواڑہ آکر ہوٹلوں اور مندر کے پاس بھیک مانگتے ہوئے زندگی بسر کررہا تھا نظر پڑنے پر اس کی تمام تفصیلات حاصل کی ۔ اس لڑکے کو ICOS ملازموں کے پاس پہونچادیا گیا ۔ اسی دوران سرکل انسپکٹر رمیش بابو نے بات چیت کے دوران بتایا کہ لکھنے پڑھنے کی عمر میں ماں باپ گذر جانے پر یہ لڑکا یتیم و یسر ہوگیا اور اس کی بہتر زندگی کیلئے اسے ICDS ملازموں کو اس بات کی اطلاع دے کر اس لڑکے کو ان تک پہونچایا ہے ۔ اس لڑکے کو سرکل انسپکٹر رمیش بابو لے کر اس کی پرورش اور اس کی بہتر زندگی کیلئے دلچسپی دکھائی ہے ۔