حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے کمسن عبدالنواز کے بے رحمانہ قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس میر چوک مسٹر گنگادھر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا جن میں صرف 35سالہ شیخ علی عرف علی بام کو پیش کیا گیا تاہم دیگر چار نابالغ بتائے گئے ہیں جنہیں جونیائیل ہوم منتقل کردیا گیا ہے۔
اے سی پی میر چوک نے بتایا کہ گرفتار افراد نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12جنوری کو کمسن عبدالنواز پر پانچ افراد نے چاقو سے حملہ کرکے اس کا بیدردی سے قتل کردیا تھا اور اس کی نعش کو نالے میں پھینک دیا تھا۔ اس کمسن کو یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب امام باڑہ کے علاقہ میں ہلاک کیا گیاجو چھاؤنی نادعلی بیگ کے ساکن عبدالغنی کا بیٹا تھا پرانی دشمنی کے تحت ہلاک کیا گیا۔ مقتول عبدالنواز نان کی روٹی تیار کرنے کا کام کرتا تھا۔اس موقع پر انسپکٹر رین بازآر مسٹر راجیش اور دیگر موجود تھے۔