حیدرآباد۔31 اگست ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ سے پُراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو گولکنڈہ پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ یوسف انصاری جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔27اگست کے دن سے یہ شخص پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ‘ تاہم گولکنڈہ پولیس حدود مرزا کالونی سے اس کی نعش برآمد کرلی گئی ۔