ہیڈ کوچ لیمن کے معاہدہ میں توسیع

ملبرن، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈارن لیمن کے ساتھ معاہدہ کو ورلڈ کپ 2019 ء اور اسی سال ایشنر سیریز تک توسیع دینے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے سابق بلے باز 46 سالہ لیمن نے 2013ء میں ایشنر سیریز کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ تاہم اس سیریز میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعدازاں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ہندوستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کیں۔ سی اے کے ساتھ ان کا معاہد 2017ء میں ختم ہورہا تھا۔ لیمن نے کہا: ’’میں کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کی جانب سے مدد اور بھروسہ کرنے پر بے حد مشکور ہوں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں یہ ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بہت لطف اندوز آرہا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے یہ دنیا کا بہترین کام ہے‘‘۔ لیمن کی کوچنگ میں آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر 2015ء کا ورلڈکپ جیتا جبکہ آئی سی سی کی حالیہ درجہ بندی میں ونڈے اور ٹسٹ دونوں میں سرفہرست ٹیم ہے۔