ہیوز کا بیاٹ اب ماونٹ ایورسٹ پر

ملبورن 26ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کرکٹ اسو سی ایشن آف نیپال (کین) نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ ہیوس کا بیاٹ ماونٹ ایورسٹ تک لیجائیں گے ۔ کین نے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس کے متعلق آگاہ کیا ہے کہ وہ اس کام میں مصروف ہیں۔ سی آئی کے چیر مین ویلی ایڈورڈس کے نام تحریر کردہ مکتوب میں کین نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف ہیوز کا بیاٹ ماونٹ ایورسٹ تک لیجائیں گے بلکہ آنجہانی ٹسٹ اوپنر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک 63 اوورس کا مقابلہ بھی منعقد کریں گے ۔ واضح رہے کہ ہیوز جس وقت باونسر سے زخمی ہوئے تھے اس وقت وہ 63 رنز بناکر کھیل رہے تھے ۔