سڈنی ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی کرکٹ گراونڈ میں موجود ساتویں نمبر کی وکٹ جس پر آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز گر کر زخمی ہوئے تھے اس وکٹ کو کرکٹ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 10 وکٹیں ہیں جبکہ ہیوز کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ ساتویں نمبر کی وکٹ ہے۔ کیوریٹر ٹام پارکر نے روزنامہ دی آسٹریلین سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جس وکٹ پر شان ایبٹ کے باونسر سے ہیوز زخمی ہوئے تھے اسے اب ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔