ہینڈ بال میں حیدرآباد اور نظام آباد کو خطابی کامیابی

اسکول گیمز فیڈریشن آف حیدرآباد کے 61 ویں مقابلوں کا اختتام
حیدرآباد ، 21 سپٹمبر (ای میل) اسکول گیمز فیڈریشن آف حیدرآباد کے 61 ویں انٹر ڈسٹرکٹ ؍ اسٹیٹ لیول ہینڈبال انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز ٹورنمنٹ کم سلیکشنس برائے 2015-16ء آج یہاں گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن، دومل گوڑہ میں اختتام پذیر ہوا۔ انڈر 17 بوائز کا فائنل حیدرآباد نے جیتا جبکہ انڈر 17 گرلز کے خطابی مقابلے میں نظام آباد نے کامیابی درج کرائی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایم سومی ریڈی (ڈی ای او حیدرآباد) رہے۔ اعزازی مہمانوں میں ڈاکٹر کے رامی ریڈی آرگنائزنگ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ ایس جی ایف، مصطفیٰ تشریف الٰہی انڈین ہینڈبال کوچ، گنگادھر (سائی ہینڈبال کوچ) اور اندرسین ریڈی مبصر ایس جی ایف انڈر 17 ہینڈبال ٹورنمنٹ شامل ہیں۔ بوائز فائنل میں حیدرآباد کو کھمم سے مقابلہ درپیش رہا جس میں انھیں 28-16 سے فتح ملی۔ سنتوش نے سب سے زیادہ 10 گول بنائے۔ گرلز سیکشن میں کھمم کو ناکامی ہوئی جہاں نظام آباد نے 10-7 سے جیت درج کرائی۔ نوویا نے 8 گول بنائے۔ بوائز سیکشن کا تیسرا مقام ورنگل اور گرلز سیکشن میں نلگنڈ