کریم نگر ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہینڈلومس کے سانچوں کو عصری بنانے کے کام میں سرعت پیدا کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو کلکٹر کے چیمبر میں عہدیداران اور کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اس موقع پر کلکٹر نے کہا پائیلٹ پراجکٹ کے تحت ضلع میں 5000 ہینڈلومس کے سانچوں کو عصری بنانے کا نشانہ طے کیا جانے پر اب تک 1927 سانچوں کو عصری بنانے کا کام مکمل کیا گیا ۔ ایک سانچے کو عصری بنانے کیلئے 30 ہمار روپئے ہوں گے جس میں مرکزی حکومت کی سبسیڈی 15 ہزار ، ریاستی حکومت کی سبسیڈی 10 ہزار روپئے و استفادہ کنندگان کو 5 ہزار روپئے بھرنا ہوگا ۔ مکمل کئے گئے سانچوں میں ریاستی حکومت کے حصہ کے طور پر اب تک 56 لاکھ 20 ہزار مختلف کمپنیوں کو ادا کئے گئے ۔ ماباقی جملہ فنڈس دستیاب ہے جو فوری ادا کئے جائیں گے ۔ ایک یونٹ کو 8 ہینڈلومس کے سانچے عصری بنائے جائیں گے کلکٹر نے انکشاف کیا نشانے کے مطابق ماباقی سانچوں کو عصری بنانے کا کام عنقریب میں مکمل کیا جائیگا ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندرا ، ہینڈلومس ٹیکسٹائیل ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر وی وی رمنا مورتی ، اے ڈی وینکٹیشم کمپنی کے نمائندے و دیگر نے شرکت کی ۔