ہیزل ووڈ کی جگہ او کیفے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

سڈنی۔30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا ئی ٹیم انتظامیہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹسٹ کے لئے زخمی ہیزل ووڈ کی جگہ اسپنر اسٹیو او کیفے کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ہیزل ووڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کے بعد ری ہیب کے لئے واپس بھیجا جائے گا جس کے بعد وہ دوسرے ٹسٹ اور ہندوستان کے خلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ہندوستان کے خلاف سیریز کے لئے ہیزل ووڈ کی جگہ فاسٹ بولر کین رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے لئے اوکیفے کو شامل کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اسی سال ہندوستان کے ٹسٹ دورے میں اسپنر او کیفے نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے19 وکٹ حاصل کی تھیں جس میں پونے میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں 12 وکٹیں شامل ہیں۔