ہیرس ٹسٹ کرکٹ کے تیسرے بہترین بولر، فلینڈر بدستور نمبر ایک

دبئی ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں منعقدہ ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری مقابلہ میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے آسٹریلیائی فاسٹ بولر ریان ہیرس آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں تیسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں اور وہ سرفہرست بولروں میں شامل آسٹریلیائی بولر ہیں۔ سڈنی ٹسٹ میں 66 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے ہیرس نے درجہ بندی کے 80 نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولروں کی جوڑی ورنان فلینڈر اور ڈیل اسٹین بالترتیب ابتدائی دو مقامات پر فائز ہیں ۔ علاوہ ازیں میچل جانسن جنہوں نے ایشز سیریز میں میان آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا ہے، وہ سرفہرست 10 بولروں میں واپسی کرچکے ہیں۔