حیدرآباد ۔ /3 اگست (سیاست نیوز) سکندرآباد کی ہوٹل میں پیش آئے ایک واقعہ میں رئیل اسٹیٹ تاجر کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ سائی کرن گوڑ نے بیل سین تاج ہوٹل میں کرایہ کا کمرہ حاصل کیا تھا اور وہ گزشتہ دو دن سے اپنے کمرے سے باہر نہیں آیا جس پر ہوٹل انتظامیہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے کمرے میں داخل ہونے پر اس کی نعش مشتبہ حالت میں پائی ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ سائی کرن گوڑ نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے ۔