حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو نقب زنی کی وارداتیں انجام دیتا تھا۔ میلار دیو پلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 19سالہ راولہ شیوراج عرف راج کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے آٹو میکانک تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 2 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 اپریل کو اس نے علاقہ میں واقعہ ایک ہونڈا کے شوروم کی چھت میں سے شوروم میں داخل ہوا اور شوروم سے 2 لاکھ 80 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ پولیس کو اس سارق کی تلاش تھی اور تلاشی مہم کے دوران اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔