اداکار کرشنا نے افتتاح انجام دیا
حیدرآباد ۔ 10 مئی (پریس نوٹ) ہومیو کیر انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ہیپی فیملی لوگو کا تلگو سوپر اسٹار کرشنا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مسز وجے نرملا، تلگو اداکار کے پوتے اور اداکار سدھیر بابو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ہومیو کیر نے فیملی پیاکیجس پر 30 فیصد ڈسکاونٹ اور امراض کی مفت تشخیص کی پیشکش کی ہے۔ ملک بھر میں ہومیو کیر کی ہومیوپیتھی کلنکس موجود ہیں۔ حیدرآباد، وجے واڑہ، ویزاگ، گنٹور، ہنمکنڈہ، تروپتی، راجمندری، ممبئی، بنگلور، منگلور، ہبلی، دیوینگری، کوئمبتور، مدورائی، تمبارام چینائی، بیلاری اور میسور میں کلینکس موجود ہیں۔ ذیابیطس، گردن درد، جوڑوں کا درد، تھائی رائیڈ کے علاوہ بچوں کے امراض جیسے کھانسی، گلے درد وغیرہ کا ہومیوپیتھی میں بہترین علاج موجود ہے۔ خواتین کے امراض کا بھی علاج موجود ہے۔