سڈنی ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے آئرلینڈ کے خلاف شکست پر اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ویسٹ انڈیز جسے 304/7 رنز بنانے کے باوجود آئرلینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر شدید الفاظ میں ہولڈنگ نے کہاکہ وہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی وکٹوں پر 300 رنز کے نشانہ کو قابل تعاقب قرار دے رہے ہیں اور پھر کس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 300 رنز بنانے کے بعد خودبخود یہ سوچنے لگی کہ اُس نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ہولڈنگ نے آئرلینڈ کے مظاہروں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے بہتر ٹیم کا موقف دینے کا مطالبہ کیا ہے اور حوالہ دیا ہے کہ مورگن نے انگلینڈ کا رخ اس لئے کیا ہے کیونکہ آئرلینڈ کی بہ نسبت وہ انگلش ٹیم میں ٹسٹ کرکٹ کھیل سکیں گے ۔