ہنومان جینتی تقاریب پولیس کا سخت بندوبست

حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) شہر میں 4 اپریل کو منعقد ہونے والے ویر ہنومان جینتی کے موقع پر پولیس نے سخت ترین بندوبست کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کی جانب سے ایک لاکھ گاڑیوں پر مشتمل بائیک ریالی نکالنے کے منصوبہ کے تحت پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے اور غیرسماجی عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ آج ایسٹ اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے فرقہ وارانہ نوعیت کے روڈی شیٹرس کو ٹاسک فورس پولیس نے اپنے دفتر واقع پرانی حویلی طلب کیا اور ریالی کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والی کسی بھی کوشش کے خلاف انتباہ دیا ہے۔