ہنمکنڈہ ورنگل میں محفل نعتؐ

ورنگل ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 33 ویں ماہانہ محفل نعتؐ 12 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی رفاعی القادری ، شیخ عمر افتخاری ،جناب تاج مضطر بانی و صدر بزم محمد ورنگل ،جناب صادق احمد صادق ہونگے ۔ محفل کا آغاز اندور عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی حامد حسین پیش کرینگے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں جناب اسد اللہ شریف نقشبندی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب صلعم میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے ۔