ہند ۔ آسٹریلیا سیریز کا باونسر سے آغاز کیا جائے

ایڈیلیڈ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر میریو ہیوز نے مطالبہ کیا ہیکہ ہند ۔ آسٹریلیا سیریز کا آغاز باونسر سے کیا جائے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت کیونکہ باونسر سے ہوئی ہے لہٰذا بولروں کو باونسر کا استعمال ہونے میں خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔ فاکس اسپورٹس نیوز سے اظہارخیال کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جب تک فاسٹ بولروں کی جانب سے باونسرس نہیں ڈالے جائیں گے تب تک افراد کا موضوع بحث باونسر سے ہیوز کی موت رہے گی لہٰذا بہتر ہیکہ بولر باونسرس کا استعمال کرتے ہوئے اس واقعہ سے باہر نکلیں۔