ہند پاک عوام کے درمیان میں میل جھول سمجھوتے کی صورت پیدا کرسکتا ہے مگر سیاست داں اپنے مفادکے لئے ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ویڈیو

مشہور گیت کار اور اُردوہندی کے ممتاز شاعر گلزار نے ’پارٹیشن‘ کے عنوان پر لکھی اپنی ناؤل کی اجرائی کے موقع پر ہندوپاک تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاست کا قراردیا۔گلزار نے کہاکہ جس تپاک کے ساتھ سرحد پار کے لوگ ہم سے ملتے ہیں بعض اوقات تو ہم شرمندہ ہوجاتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ائے تو کیا ہم ان کے ساتھ ویسی کی تپاک کے ساتھ ان کا خیر مقدم کریں گے۔

گلزار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے عام لوگوں کے درمیان میں بات چیت پر روک لگاکر صرف سیاست داں مسلئے کو حل کرنے کی کاکام کررہے ہیں مگر وہ حل نہیں بلکہ مسلئے کومزید پیچیدہ بنانے کاکام کررہے ہیں۔

اپنی ناؤل کا کچھ حصہ پڑھتے ہوئے جناب گلزار نے تقسیم ہند کے بعد اپنے جائے پیدائش اور مادروطن دونوں کے درمیان کی دیوار کو پیش کرنے کی کوشش کی۔

گلزار نے ’پارٹیشن‘ کے زخموں کا بھی ذکر کیا۔گلزارکا کہنا ہے کہ لوگوں ے لوگ ملتے رہتے تو ان کے خیال میں سمجھوتے کی بات ہوتی لیکن سیاست دانوں کا مفاد ہے وہ یہ ہونے نہیں دیتے۔