حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : فیاپسی اور ٹرکش انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ، صنعتی ترقی کے مقصد سے ایک یادداشت مفاہمت ہوئی ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت فیاپسی اور ٹی آئی سی سی آئی دونوں ممالک کے تجارتی مشن کے تبادلے متعلقہ مارکٹ معلومات کی فراہمی وغیرہ کے لیے اقدامات کریں گے ۔ شیوکمار رنگٹا صدر فیاپسی اور ایرسن کراؤ گلان صدر ٹی آئی سی سی آئی نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کیں ۔ مہمت علی سیکر ، نائب صدر ٹی آئی سی سی آئی ، او گورکنبولٹ ڈائرکٹر ٹی آئی سی سی آئی ، عثمان کایاگلو ڈائرکٹر حیدرآباد آفس ، ہری گوبند پرساد منیجنگ کمیٹی ممبر فیاپسی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔