ہند۔ پاک میچ دیکھنے کیلئے امریکہ میں بڑے اسکرین کا اہتمام

واشنگٹن۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان آج ایڈیلیڈ کے میدان میں ٹکرائے تو میچ کے حوالے سے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پرجوش نظر آئے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پاکستانیوں نے میچ دیکھنے کیلئے اہتمام کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ نے سب لوگوں کو گویا دیوانہ کر دیا۔ امریکہ کی تمام بڑی ریاستوں میں ایک جشن کا سا سماں تھا ۔لوگوں نے بڑی بڑی اسکرینیں لگالیں جہاں یہ میچ براہ راست دیکھا گیا۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی فتح سے کم پر کسی صورت بات کرنے کو تیار نہیں تھے ،مگر آج جو نتائج آئے اس نے پاکستانیوںکو بے حد مایوس کردیا۔جہاں کرکٹ میچوں کے اجتماعات ہوئے وہاں پکوان بھی پکائے گئے میچ کے ساتھ ساتھ روایتی پاکستانی کھانے بھی چلے امریکہ میں رہنے والے پاکستانی اپنی ٹیم کے لئے دعا گو رہے کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف میچ جیتے۔ شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ حقیقت تو یہی ہے جو مزہ ہندوستان سے جیتنے میں ہے وہ کسی اور ملک سے جیتنے میں نہیں،اسی طرح کا خیال ہندوستانی شائقین کا بھی ہے۔