دبئی ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہندوستان کے خلاف مقدمہ کی سماعت آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں یکم تا 3 اکتوبر تک ہوگی۔ پی سی بی نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف ئی سی سی کمیٹی میں اپنا مقدمہ بھیجا جس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر تک دبئی میں ہوگی جبکہ پاکستان نے ہندوستان پر 60 ملین ڈالرز کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہوا ہے۔پاکستانی قانونی ماہرین کی ٹیم کی نمائندگی خواجہ احمد حسین کریں گے۔ پاکستان نے برطانوی قانونی فرم کی بھی خدمات حاصل کر رکھی ہیںاور ساتھ ہی پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر بھی پینل میں شامل ہوں گے۔سماعت کرنے والے پینل میں چیئرپرسن مائیکل بیلوف، اینا بیلے بینٹ اور جان پاولسن شامل ہیں تاہم سماعت کو خفیہ رکھا جائے گا اور فیصلے کوہی عوام کے سامنے لایا جائے گا۔