ممبئی ۔26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) رواں ورلڈ کپ میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ کا شائقین کو جس بے صبری سے انتظار تھا اس کا اندازہ ان ریکارڈ س سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس تاریخی مقابلہ کا 288ملین شائقین نے مشاہدہ کیا ۔ 15فبروری کو اڈیلیڈ میں منعقدہ اس مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے حریف ٹیم کو بہ آسانی شکست دی ‘ جس کا مشاہدہ جن چینلس پر کیا گیا ان میں ایم 15 اور اے بی سی کا ریٹ 14.8 ٹی وی آر ‘ اسٹار نٹ ورک اور دوردرشن کا ریکاڈ 11.9ٹی وی آر اور اسٹار نٹ ورک کے ہمراہ ڈی ڈی کا ٹی وی آر 2.9 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔