ممبئی۔فیملی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اداکارہ سری دیوی فوت ہوگئی۔وہ 54سال کی تھی۔مذکورہ دبئی میں ایک فیملی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھی جہاں پر قلب پر حملے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی۔ سری دیوی کے دیوار سنجے کپور نے ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے سری دیوی کی موت کی توثیق کی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ’’ ہاں سری دیوی اب نہیں رہی‘ تاہم سنجے کپور نے موت کے متعلق تفصیلات نہیں بتائی۔سری دیوی اداکارہ سونم کپور کے رشتہ کے بھائی موہت ماروا کی شادی میں شرکت کے لئے اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ دبئی گئی ہوئی تھیں۔
سری دیوی اپنی شاندار اداکاری کے سبب فلم ناگن‘ صدمہ‘ چالباز‘ چاندنی کے بشمول دیگر ہٹ فلموں میں اپنا اداکاری کی چھاپ چھوڑی ہیں۔ سال2017میں انہیں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=ptwita9zf9s
T 2625 – न जाने क्यूँ , एक अजीब सी घबराहट हो रही है !!
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 24, 2018
"Gone way too soon": Bollywood remembers veteran actor #Sridevi
Read more: https://t.co/LUpBfReUE0#RIPSridevi pic.twitter.com/LO0kY7ui5n
— NDTV (@ndtv) February 25, 2018
ان کی موت کی خبر نے انڈسٹری کو صدمہ میں ڈال دیا۔کچھ بالی ووڈ اداکاروں کے یہاں پر ٹوئٹ بھی پیش کئے جارہے ہیں جنھوں نے موت کی اطلاع پر اپنے غم کا اظہار کیا۔
نمرت کور‘ سشمتا سین‘رشی کپور‘ امتیابھ بچن‘ مدھو بھنڈارکر‘پرینکا چوپڑا‘ جونیر این ٹی آر‘ او رانڈسٹری کے دیگر بڑی ہستیوں نے اس خبر پر دکھ کا اظہار کیا۔ سری دیوی چار سال کی عمر سے ہندوستانی سنیما انڈسٹری کا حصہ تھیں۔
ہندی سنیما کے تمام بڑی اور نامور اداکاروں کے ساتھ انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں سری دیوی کی حصہ داری کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔
I just heard Ma’am Sridevi passed away due to a massive cardiac arrest. I am in shock…cant stop crying…
— sushmita sen (@thesushmitasen) February 24, 2018
Unbelievable Shocking & Heartbreaking to hear about the demise of #Sridevi, one of the talented Actress of Indian Cinema. Prayers and strength to the family. #OmShanti
— Madhur Bhandarkar (@imbhandarkar) February 24, 2018
I have no words. Condolences to everyone who loved #Sridevi . A dark day . RIP
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 24, 2018
She came. She saw. She conquered.
And went back to the heavens from where she came. RIP Sridevi garu.IRREPLACEABLE pic.twitter.com/NB4GozzWYi— Jr NTR (@tarak9999) February 25, 2018