سڈنی۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ جوئے ڈیوس نے کہا ہے کہ ہندوستانی فاسٹ بولروں میں کو پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ہم پلہ نہیں۔فروری 2012 تا اکتوبر2014 تک ہندوستانی ٹیم کے ساتھ منسلک رہنے والے ڈیوس نے ورلڈ کپ میں جمعرات کو مقرر دوسرے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ ٓآسٹریلیا سے سیریز میں کامیابی سے محروم رہنے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم ناک آؤٹ مقابلے میں نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوگی۔ ڈیوس نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی فاسٹ بولروں محمد سمیع، امیش یادو اور موہت شرما نے بہتر مظاہرہ کیا ہے لیکن پھر بھی ہندوستانی بولنگ شعبہ میں کوئی بھی وہاب ریاض جیسا نہیں ہے۔ ڈیوس نے مزید کہا کہ پورے ٹورنمنٹ میں اب تک بائیں ہاتھ کے بولروں نے حریف بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈالے رکھا ہے۔ہندوستانی ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر چالاک کوچ ہیں لیکن ان کے پاس وہاب جیسا کوئی بائیں ہاتھ کا بولر نہیں ہے۔