مکہ معظمہ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے آنے والے دو عازمین کی عمریں 109 سال کی ہیں۔ دونوں عازمین اپنی عمروں کی صدی پوری کرچکے ہیں۔ مغربی بنگال کے مرشدآباد سے آنے والے حسین بسواس سب سے معمر ترین ہندوستانی عازم حج ہے۔ ان کی عمر 109 سال ہے۔ ان کے بعد اترپردیش کے باغپت سے آنے والے عبدالرحیم ہیں جن کی عمر 100 سال ہوچکی ہے۔ تیسرے عازم حج مراد آباد سے ہیں جن کی عمر 98 سال ہے۔