ہندوستان کے سب سے بڑے واچ ریٹیلر کا پنجہ گٹہ میں دوبارہ افتتاحTITAN

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے سب سے بڑے واچ ریٹیلر ، ورلڈ آف ٹائٹن جو ٹائٹن انڈسٹریز کا حصہ ہے نے حیدرآباد میں اس کے پنجہ گٹہ اسٹور کا دوبارہ افتتاح کیا ہے ۔ یہ ٹائٹن اسٹور راج بھون روڈ ، سوماجی گوڑہ پنجہ گٹہ میں واقع ہے ۔ یہاں متعدد برانڈس میں جدید ڈیزائنس کے بے مثال رینج کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ 423 ورلڈ آف ٹائٹن اسٹورس کے ساتھ جو ملک بھر میں 135 شہروں میں واقع ہیں ۔ ورلڈ آف ٹائٹن اہم لوکیشنس پر اس کے ریٹیل کاروبار کو مستحکم کیا ہے ۔ افتتاح کے موقع پر مسز سپرنا مترا ، اسوسی ایٹ وائس پریسیڈنٹ و بزنس ہیڈ ، ساوتھ ٹائٹن کمپنی لمٹیڈ جنہوں نے اسٹور کا افتتاح کیا ۔ مسٹر نارائنن سبراتنم ، ریجنل بزنس مینجر کے ہمراہ انہوں نے کہا کہ ہم ٹائٹن ملک بھر میں مختلف ریٹیل فارمیٹس کے ذریعہ ہمارے گاہکوں تک پہنچنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ ہم نے اسٹور ہذا کو اپنے گاہکوں کی ضرورت اور درکارات کو سمجھتے ہوئے ترتیب دیا ہے ۔ ہم ان کے لیے اچھے خریداری کے تجربہ کی تمنا کرتے ہیں ۔ اس نئے ٹائٹن اسٹور واقع پنجہ گٹہ کے ساتھ ہم ہمارے گاہکوں کے قریب ہوناچاہتے ہیں اور ساتھ ہی واچ مارکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو ہمارا مقصد ہے ۔۔